جائیداد کے تنازع پر 4 افراد قتل

نوشہرہ (نیوز ڈیسک )خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں جائیداد کے تنازع نے 4 افراد کی جان لے لی۔

نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی پبی طیب جان کے مطابق رب نواز نامی شخص کی اہلیہ اور اس کے بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔بہن نے جب جائیداد میں حصہ مانگا تو دو نوں فریقین کے درمیان آج فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں رب نواز کے 2 بیٹے سعید اور زاہد جاں بحق اور 3 بیٹے زخمی ہو گئے۔

فائرنگ سے دوسرے فریق کا ارشد نامی شخص اور 1 راہگیر بھی جاں بحق ہوا ہے۔زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں