کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی (نیوز ڈیسک ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا جو کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقوں لانڈھی، ملیر اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور یہ زلزلہ 5 بج کر 16 منٹ پر آیا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالقیوم بھٹو کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 تھی جبکہ اس کا مرکز کراچی کے شمال میں 40 کلومیٹر دور اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں