انگلش بیٹسمین سیم بلنگز کے بلند وبالاچھکے نے گیند پارکنگ ایریا میں پہنچادی

مانچسٹر(ویب ڈیسک ) پہلے ون ڈے میں انگلش بیٹسمین سیم بلنگز کے بلند و بالا چھکے پر آسٹریلوی فیلڈر مچل مارش کو پارکنگ ایریا سے گیند اٹھا کر لانا پڑگئی۔کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے ساتھ گراؤنڈ اسٹاف کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہے.

اس لیے فیلڈرز کو خود ہی اسٹینڈز میں جانے والی گیند اٹھاکر لانا پڑتی ہے، پیٹ کمنز کے باؤنسر پر بلنگز نے زوردار چھکا جڑا جس پر گیند اسٹینڈز کے درمیان باؤنس ہوتی ہوئی پارکنگ لاٹ میں چلی گئی، جس کی وجہ سے مارش کو پیدل مارچ کرتے ہوئے گیند کو اٹھاکر لانا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں