وزیر اطلاعات آزادکشمیرکاوویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کا دورہ ، وائس چانسلر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

باغ‌(سٹیٹ ویوز)وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرمشتاق منہاس نے آج ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کا دورہ کیا. تفضیلات کے مطابق ویمن یونیورسٹی باغ پہنچنے پر وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر جناب ڈاکٹر عبدالحمید نے ان کا استقبال کیا.

مشتاق منہاس نے میریٹوریس پروفیسر جناب ڈاکٹر عبدالحمید کو وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اوریونیورسٹی باغ کے لیے ان کی تعیناتی کو سراہا اور کہا کہ وقت اور حالات کے مطابق ان کا تقرر ویمن یونیورسٹی باغ کے لئیے انتہائی اہم اور دوراندیش فیصلہ ہے.

اس موقع پر وزیر اطلاعات نے ویمن یونیورسٹی کے مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا . وزیر حکومت مشتاق منہاس نے وائس چانسلر کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ویمن یونیورسٹی باغ کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا تہیہ بھی کیا.

اس موقع پر وائس چانسلر نےوزیر حکموت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ویمن یونیورسٹی کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں دن رات کوشاں ہیں. ویمن یونیورسٹی باغ میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے اور ادارے کے مفاد میں جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں