نوجوان اسکالر عمیر پرویز اور انجنیئر خبیب پرویز کی شادی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی

راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز)نوجوان پی ایچ ڈی اسکالر و جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رہنماء عمیر پرویز خان اور انجنیئر خبیب پرویز خان رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے۔

عمیر پرویز خان ترکی کی معروف یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر رہے ہیں جبکہ سردار خالد ابراہیم خان کی زندگی میں انکے انتہائی قریبی لوگوں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ عمیر پرویز خان تنازعہ کشمیر اور انسانی حقوق کے موضوعات پر منعقد ہونے والے عالمی مباحثوں میں شریک ہوتے اور کشمیریوں کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔

شادی تقریب میں سابق صدر و وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان، صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی و رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان ، صدارتی مشیر سردار اعجاز یوسف، سابق وزراء آزاد حکومت حنیف اعوان ، سردار طاہر انور خان اور سردار عابد حسین عابد خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

شادی تقریبات میں سابق جسٹس سپریم کورٹ سردار صادق خان، سابق مشیر حکومت سردار حلیم خان، غازی ملت سردار ابراہیم خان کے فرزند سردار جاوید ابراہیم خان، جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار اسد ابراہیم خان ، تحریک انصاف آزادکشمیر کے سینئر رہنماء سردار نیئر ایوب ، جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے سینئر رہنماء سردار قیوم افسر، ڈاکٹر شریف الزمان، سردار حمید افضل ، سردار عظیم ایڈووکیٹ سمیت سیاسی، سماجی ، کاروباری و صحافتی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں