کراچی ،سکول کھلنے کے پہلے ہی دن طالبہ جاں بحق

کراچی(سپیشل رپورٹر) گلبرگ کے نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی جب کہ طالبہ کو سانس لینے میں بھی دشواری ہورہی تھی۔ گلبرگ کے نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ اریبہ جاں بحق ہوگئی

اسکول مالک آصف خان کا کہنا ہے کہ طالبہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے نیچے گرگئی تھی جس کے بعد اریبہ کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئی، اریبہ سیڑھیوں کے تیسرے اسٹیپ سے سر کے بل گری تھی۔

سکول مالک آصف خان نے کہا کہ اریبہ کی طبیعت اسکول آتے وقت بالکل ٹھیک تھی اور درجہ حرارت بھی نارمل تھا تاہم طالبہ کو ماسک لگانے کے باعث سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔

پولیس نے اسکول مالک کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق اسکول مالک کو تھانے طلب کیا ہے جہاں تفصیلی بیان قلبند کیا جائے گا اور تمام سوالات کے جوابات طلب کئے جائیں گے تاہم سوالات کے جواب نہ ملے تو پھر پولیس ایکشن لے گی جب کہ پولیس بچی کے والدین سے بھی ملاقات کرے گی۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے طالبہ کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے، جاں بحق طالبہ کے حوالے سے مکمل رپورٹ جلد وزیر تعلیم کو پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں