حکومت آزادکشمیر نے نادرا کی مدد سے انتخابی فہرستوں کی تیاری کیلئے الیکشن کمیشن کو اختیارات سونپ دئیے

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)حکومت آزادجموں وکشمیر اور نادرا کے درمیان انتخابی فہرستوں کی تصدیق و اپ گریڈیشن کیلئے طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تابع شرائط منظوری دے دی گئی۔

محکمہ قانون و پارلیمانی امور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت آزاد جموں وکشمیر (بذریعہ سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور) اور نادرا(بذریعہ مجاز نمائندہ) کے درمیان انتخابی فہرستوں کی تصدیق و اپ گریڈیشن کیلئے طے پانے والے کنٹریکٹ پر عملدرآمد کی حکومت آزادکشمیر نے منظوری دیدی۔

کنٹریکٹ کے متعلق تمام فنی اور مالیاتی پہلو اکیلے الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔ کنٹریکٹ میں کسی بھی قسم کے تغیر و تبدل کی صورت میں مسودہ کی محکمہ قانون و پارلیمانی امور سے جانچ کروانا لازمی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں