سیاسی چپقلش ختم،طویل عرصے کے بعد خیابان سیکٹر ٹو میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام شروع

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )خیابان سر سید راولپنڈی ںسیکٹر ٹو میں طویل عرصہ کے بعد سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس علاقے میں سیاسی جماعتوں کی باہمی چپقلش کی وجہ سے ایک طویل عرصہ سے سٹریٹ لائٹس کا کام رکا ہوا تھا ۔گلیوں میں رات کو اندھیرے کی وجہ سے سٹریٹ کراءمز اور حادثات معمول بن چکے تھے ۔

علاقہ مکینوں کے بار بار توجہ دلانے کے بعد بالآخر میونسپل کارپوریشن نے تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے۔علاقہ مکین حسن خان،محبوب خان، چاند بھائی اور حاجی عمران کی نگرانی میں علاقے میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور مرمت پر علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں