مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی آزادکشمیر راجہ شجاعت نے ن لیگ کے کارکنان کے دلوں‌میں گھر کرنا شروع کر دیا

دھیرکوٹ(سٹیٹ ویوز) مرکزی ڈپٹی سیکٹری اطلاعات آزادکشمیر راجہ شجاعت نے ن لیگ کے کارکنان کے دلوں‌میں گھر کرنا شروع کر دیا. راجہ شجاعت کا دھیرکوٹ‌کا دورہ.ن لیگ کے آدھا درجن سے زائد کارکن پی ٹی آئی میں‌ شامل .

تفضیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکٹری اطلاعات راجہ شجاعت نے اپنے آبائی گاؤں‌ بھاگسر جو ن لیگ کا مضبوظ گڑھ سمجھا جاتا ہے کے دورے کے دوران پی ٹی آئی کے متحرک نوجوان راجہ طارق کے گھر شمیولیتی پروگرم میں‌شرکت کی .

جس میں‌ن لیگ کے آدھے درجن سے زائد کارکنان نے ن لیگ سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمیولیت کا اعلان کیا. پی ٹی آئی میں‌شامل ہونے والوں‌میں‌ راجہ بشیر ، راجہ خورشید اور ظہیر جمیل نے اپنے خاندان سمیت شامل ہیں‌ ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ شجاعت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر میں حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں‌ہے ،جس کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل ان کی دیلیز پر حل کرنا ہے.وہ پارٹی میں‌شامل ہونے والے ‌ نئے لوگوں‌کی امیدوں پر پورا اتریں‌گے اور انھیں‌کبھی مایوس نہیں‌کریں‌گے.

یہ بھی سنیں‌:آزادکشمیر کے سیاسی منظر نامے پر نئی سیاسی جماعت کے قیام کے لیے کوشیشیں‌ تیز.نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے پیچھے کون ہے؟جانیے

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں نئی لوگوں کی شمیولیت سے پارٹی غربی باغ اور بھاگسر میں مضبوط ہونے کیساتھ ساتھ پارٹی میں‌شامل ہونے والوں‌ کا یہ فیصلہ دور رس نتائج کا حامل ہو گا.

پروگرام کے آخر میں‌ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نے بھاگسرسے نئے شامل ہونے والوں‌سمیت پارٹی کے متحرک نوجوانوں راجہ طارق، راجہ ذبیر،راجہ وسیم اور راجہ عبداللہ کی کاوشوں‌ کو بھی سراہا جن کی کاوشوں‌کی بنیاد پر آئے روز عوام دوسری سایسی جماعتوں‌سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں‌شمولیت اختیار کر رہے ہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں