ملک بھرمیں کرونا کے 532 نئے کیس رپورٹ،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور

کراچی(سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے، تعداد 7 ہزار 070 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 532 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 532نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 418 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 070 رہ گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 93 ہزار 916 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 432 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 437 ، پنجاب میں98 ہزار 602 خیبرپختونخوا 37 ہزار 418 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 246، بلوچستان میں 14 ہزار 607 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 566 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 542 تعداد ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ32لاکھ 64 ہزار 216 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کوورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں