یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ ،کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ان کا اطلاق فوری ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے، برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔دودھ کے لیٹر کا پیک 147 سے بڑھا کر 152 روپے کر دیا گیا ہے اور :بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے لیکر 38 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9 روپے سے لیکر 20 روپے تک کے اضافے کے بعد :90 ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر 98 روپے ہوگئی ہے۔ کپڑے دھونے کے ڈیٹرجنٹ، کافی,ٹی وائٹنر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں