نواز شریف اشتہاری مجرم،متحدہ بانی ٹو، اپنی سیاست کا خود گلا دبادیا، شیخ رشید

لاہور (سٹیٹ ویوز) شیخ رشید نے کہا ہے نواز شریف اشتہاری مجرم، متحدہ بانی نمبر ٹو جو اداروں میں تصادم چاہتا ہے انہوں نے اپنی سیاست کا خود گلا دبادیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف کا لندن سے سیاسی جنازہ آئے گا، ان کی سیاست اب پاکستان میں نہیں آئے گی، ایک سال تک ان کی زبان بند رہی، نواز شریف کی تقریر بھارت میں دکھائی گئی، یہ اشتہاری مجرم ہے، پاک فوج ملک میں امن و استحکام کی ضامن ہے، یہ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، نواز شریف آصف زرداری کیخلاف کورٹ پہن کر عدالت گئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا پی ڈی ایم جلسے پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، ان کا جلسہ ناکام ترین جلسہ تھا، 2 ملاقاتوں کا ذکر کیا تو ملک میں طوفان آگیا، مریم نواز کو باہر بھیجنا ہوتا تو11 جماعتی اتحاد نہ بنتا، ن لیگ دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو پابندی لگنی چاہیئے..

نواز شریف غلط فہمی کا شکار ہیں، اب کھل کر سیاست ہوگی، شہزاد اکبر نے بتایا شہباز شریف کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ایک ماہ سے میڈیا کو مصروف رکھا، اور گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، لیکن پھر بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ترین جلسہ تھا، 18 شہروں سے صرف 20 سے 22 ہزار لوگوں کو جمع کیا جاسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں