وزیر اعظم آزادکشمیر کے قریبی ساتھی نے مسلم لیگ ن کو الوداع دیا

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)وزیر اعظم آزادکشمیر کے قریبی ساتھی نے مسلم لیگ ن کو الوداع کہ دیا .تفضیلات کے مطابق حلقہ کھاوڑہ سے مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء راجہ شوکت اقبال نے مسلم لیگ ن کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہ دیا ہے.

یہ بھی دیکھیں‌:وزیر اعظم آزادکشمیر نے اقتدار چھوڑے کا عندیہ دے دیا

ذرائع کے مطابق ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور مسلم لیگ ن سےاستعفے کے پیچھے‌حلقہ کھاوڑہ سے پی ٹی آئی کے نوجوان رہنماء فرخ‌ممتار خان کی کاوشیں‌کا ر فرما ہیں‌.ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ راجہ شوکت اقبال جلد پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں‌شمولیت اختیار کریں‌گے .

ان کی پی ٹی آئی میں‌شمولیت سے حلقہ کھاوڑہ میں‌ پارٹی مضبوط ہونے کا عندیہ بھی دیا جارہا ہے.کیونکہ مستعفی مسلم لیگی رہنماء‌کھاوڑہ میں‌اچھا خاصا سیاسی اثر و رسوخ رکھتے ہیں‌.

یاد رہے مستعفی ن لیگی رہنماء کھاوڑہ مسلم لیگ ن کے صدر تھے اس کے علاوہ وہ جب وہ آزادکشمیر میں‌ن لیگ کے قیام سے پہلے سابق صدر ایم ایس ایف اور سابق صدر یوتھ بھی رہےرہ چکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں