سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون،حنیف پٹھان گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کے سابق سربراہ اعجاز ہارون اور ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کی گرفتاری تحقیقات کے بعد عمل میں آئی اور انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پی آئی اےاعجاز ہارون اور حنیف پٹھان پر مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی، پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون، سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے سابق ڈپٹی ایم ڈی کی بھرتی میں اختیارات سے تجاوز کیا، بھرتی کیلئے اشتہار دینے، پی آئی اے ایکٹ رولزکی خلاف ورزی کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں