خضدار، مسافر کوچ میں آتشزدگی، 5 مسافر جاں بحق، 2 زخمی

خضدار(سٹیٹ ویوز) قومی شاہراہ پر وڈھ کے علاقے میں مسافر کوچ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ میں کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی کہ اس دوران اس میں آگ لگ گئی۔

حادثہ علی الصبح پیش آیا اور آگ اس قدر شدید تھی کہ بہت سے مسافروں کو جان بچانے کا موقع ہی نہ مل سکا اور 5 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں