چین اور پاکستان کے مفادات کو ہر جگہ نقصان پہنچائیں گے، اجیت دول کی ہرزا سرائی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی پڑوسی ممالک کو گیڈر بھبکیاں، بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی نیو انڈیا کے بیانیے کی آڑ میں پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دیدی۔

چین سے مار کھانے والے بھارتی حکمران بڑی بڑھکیں مارنے لگے، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کہتے ہیں کہ جنگ اس ملک لے کر جا سکتے ہیں جہاں سے خطرہ سر اٹھا رہا ہو گا ، انہوں نے جارحیت کی دھمکیوں کو بھارت کے نئے بیانئے سے جوڑ دیا۔

بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے نئی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زمین کے ساتھ ساتھ غیرملکی زمین پر بھی جاکر لڑیں گے، چین سے حالیہ ہزیمت اٹھانے والے اجیت دوول نے نیا انڈیا کے عنوان سے نیا ڈاکٹرائن پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سرزمین سکیورٹی خطرات کا باعث ہے، بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریئے میں تبدیلی کررہا ہے۔ نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیں گے۔
اجیت دودل نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سرزمین پر بھی لڑے گا، اور یہ جنگ اُن ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا، جہاں سے یہ خطرات سر اٹھا رہے ہیں۔

اجیت دودل نے جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے ملک نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی، اجیت دوول نے پڑوس ممالک کو دی گئی دھمکیوں کو نیو انڈیا کے بیانئے کا نام دیا۔

بھارت کو نہیں بھولنا چاہئے کہ ابھی نندن اور کلبھوشن غیرملکی سرزمین سے پکڑے گئے تھے دوسرے کی سرزمین پر آنے والے ابھی نندن اور کلبھوشن کے ساتھ کیا ہوا، نئے انڈیا ڈاکٹرائن کے خالق مت بھولیں کہ سیکولر اور مہذب ہونے کے دعویدار بھارت کی ہندوتوا پالیسی اب ڈھکی چھپی نہیں رہی۔

ادھر رواں سال چین کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں بھارت کے درجنوں فوجی ہلاک ہوئے، خفت کے مارے بھارتی حکومت اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں چھپانے کی ناکام کوشش کرتی رہی اور اپنے فوجیوں کے اہلخانہ تک کو اطلاع نہیں دی گئی۔ چینی فوج نے ایک گولی چلائے بغیر بھارتی کرنل سمیت درجنوں فوجیوں کو موت کی نیند سلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں