سلیم ملک پی سی بی کیخلاف قانونی جنگ جیت گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پی سی بی اور سلیم ملک کے درمیانی قانونی جنگ کا فیصلہ سنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے سلیم ملک کی اپیل نمٹادی۔ اب تک کے ابتدائی فیصلے کے مطابق کسی بھی مقدمے سے پہلے پی سی بی کو آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کی تصدیق کروانی چاہیے۔

جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے 12 اکتوبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سابق کپتان سلیم ملک کا دعویٰ ہے کہ یہ فیصلہ ان کے اس موقف کی تصدیق ہے کہ یہ ٹرانسکرپٹ درست نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں