عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرملک بھرمیں 30 اکتوبرکوعام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرملک بھرمیں 30 اکتوبر کوعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 30 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی، سرکاری ، نیم سرکاری اورنجی ادارے بند ہوں گے جب کہ سرکاری و نجی بینکس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہوں گے۔

دوسری جانب ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کوشایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، سرکاری و نجی عمارتوں کے علاوہ بازار، محلے اورچوراہوں کوبھی جھنڈوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں