ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کے زیر اہتمام بی ایس، ایم اے اور ایم ایس سی داخلہ جات کی تاریخ میں 20نومبر2020 تک توسیع کر دی گئی

باغ (سٹیٹ ویوز)ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کے زیر اہتمام بی ایس، ایم اے اور ایم ایس سی داخلہ جات کی تاریخ میں 20نومبر2020 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی ترجامن کے مطابق ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر میں بی ایس چار سالہ پروگرامز (بائیوٹیکنالوجی،باٹنی،کیمسٹری،کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی،انوائرمینٹل سائنسز،ریاضی،فزکس،زوالوجی،بزنس ایڈمنسٹریشن،اکنامکس، اکنامکس اینڈ فنانس، ایجوکیشن،انگلش،ہسٹری اینڈ پاک سٹڈیز،انٹرنیشنل ریلیشنز،فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز،بی کام،بی بی اے،بی ایڈ)کے تمام شعبہ جات اور ایم اے،ایم ایس سی پروگرامز میں (بائیو ٹیکنالوجی،باٹنی،کیمسٹری،کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی، انوائرمینٹل سائنسز،ریاضی،فزکس، زوالوجی، ایچ آر ایم، بزنس ایڈمنسٹریشن، اکنامکس، اکنامکس اینڈ فنانس، ایجوکیشن، انگلش، ہسٹری اینڈ پاک سٹڈیز، انٹرنیشنل ریلیشنز،فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز،ایم کام میں داخلوں کی تاریخ بڑھا
دی گئی ہے۔

قبل ازیں آخری تاریخ 26اکتوبر 2020؁ء تھی۔اب طالبات اپنے داخلہ فارم 20نومبر2020؁ء تک دفتر اُمور طالبات میں جمع کر وا سکتی ہیں۔ احساس سکالر شپ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30اکتوبر 2020؁ء ہے طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ فارم جمع کروانے کے بعد جلد از جلد احساس سکالر شپ کے لیے اپنی رجسٹریشن
کروائیں۔ مزید معلومات کے لیے دیے گئے فون نمبر ز پر رابطہ کریں۔
05823-960043,03345271338,03465060525 یا یونیورسٹی ویب سائٹwww.wuajk.edu.pk/admissions وزٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں