wheat

یورپی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی.

گزشتہ روز پیرس میں یورو نیکسٹ کے تحت ملنگ کےلئے گندم کی فراہمی کے معاہدے 1.3 فیصد کی کمی کے ساتھ 168.50 یورو فی ٹن میں طے ہوئے۔ یہ یکم فروری کے بعد گندم کی سب سے کم قیمت ہے۔

شکاگو فیوچرز ایکسچینج کے تحت بھی گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔