شاہ سلمان کےفلاحی ادارے كی طرف سے 7000مستحق گھرانوں میں اشیاء خوردونوش تقسیم

اسلام اباد(سٹاف رپورٹر)شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے 7000 فوڈ پیكیج كی تقسیم شروع كی جارہی ہے جس سے پاكستان میں تقریباً 50 ہزار مستحق افراد مستفید ہوں گے اس فوڈ پیكیج میں تمام ضروری اشیاء خوردونوش شامل ہیں ۔

ایك فوڈ پیك 41 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 20 كلو فائن آٹا ،5كلو چاول ، 5لیٹر كوكنگ آئل ،5كلو دال چنا، 5كلو چینی اور 1 كلو چائے شامل ہیں ۔ جس كی مالی لاگت 3 لاكھ ڈالر (تقریباً 5كرورڑ روپے)بنتی ہے جوكہ NDMA اور حیات فاونڈیشن كے تعاون سے صوبہ سندھ كے 7 اضلاع ( بدین ، عمر كوٹ، میر پور خاص، سجاول، سانگھڑ ، دادو، تھرپاركر) میں شفاف طریقے سے تقسیم كیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں