ٹرمپ جونیئر بھی کرونا کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے صاحبزادے ٹرمپ جونیئر بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔امریکی صدر ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے کورونا ٹیسٹ مثبتآنے پر اپنے آپ کو اپنے کیبن میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ جونیئر کی منگیتر جولائی میں جبکہ خود امریکی صدر اکتوبر میں اس موذی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ جونئیر میں بیماری کی کوئی علامات نہیں اور وہ قوت مدافعت بہتر کرنے کی ادویات لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں