تحریک انصاف آزادکشمیر کے الیکشن میں ان پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلے گی جنہوں نے پاکستان کے انتخابات میں ساتھ دیا، سردار تنویر الیاس خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پنجاب انوسٹمنٹ بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف ان پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلے گے جنھوں نے پاکستان میں انتخابات کے موقع پر تحریک انصاف کا ساتھ دیا تھا۔

آزادکشمیرکو صوبہ بنانے کی تجویز نہیں دی بلکہ یہ کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور آزاد ریاست کے سٹیٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست برقرار رہے جبکہ قومی سیاست میں کردارادا کرنے اور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے معاملات کے پیش نظر آزاد کشمیر کے لوگوں کیلئے قومی اسمبلی اور سینٹ میں نشستیں مختص ہونے کے خیال پر بات چیت ہونی چاہیے کہ یہ سود مند ہے یا نہیں۔ہماری سوسائٹی میں پوری بات سمجھ کر اس پر رائے دینے کی بجائے آدھی بات کو لیکر بھاگنے کا رواج ہے جو صحت مند مباحثے کو جنم نہیں دے سکتا۔

سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں بھرپور کردارادا کرینگے۔ تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پارٹی میں موجود گروپنگ ختم ہو اور پارٹی مضبوط ہو۔

مختلف پارٹیوں سے اتحاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ان پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے جنھوں نے پاکستان میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں