آزادکشمیر میں‌الیکشن کی آمد ، آمد،خورشید عباسی کی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات خورشید احمد عباسی نے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر کیانی، مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف و انچارج مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد زاہد حسین کاظمی، سابق چیف آرگنائزر و سیکرٹری ٹریننگ مصدق خان سے گزشتہ روز اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتیں کیں.

خورشید احمد عباسی نے ان ملاقاتوں میں پارٹی امور پر گفتگو سمیت گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر مبارکباد دی اور آزاد کشمیر میں آمدہ الیکشن اور سیاسی حالات پر گفتگو کے علاوہ مظفرآباد ضلع کے حلقہ کوٹلہ میں پارٹی پوزیشن اور رابطہ مہم کے حوالے سے آگاہ کیا اور آمدہ جلسے میں ان قائدین کو شرکت کی دعوت دی.

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر کیانی، انچارج مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی اور سیکرٹری ٹریننگ راجہ مصدق خان نے کہا کہ پارٹی کے تمام رہنماء ملکر الیکشن سے قبل اسے مضبوط کریں، ہر حلقے میں پارٹی کی بنیادوں کو مضبوط کیا جائے اور مسلم لیگ نواز کی قائم حکومت کی خراب کارکردگی کو عوام کے سامنے لایا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں