موبا ئل فنا نشل سروس کیلئے قانون لانے کافیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے موبا ئل فنانشل سروس کیلئے قانون لانے کافیصلہ کیاہے ۔ وفاقی حکومت کی طرف سے موبا ئل کمپنیوں اور کمرشل بینکوں کی موبا ئل وانٹرنیٹ فنانشل سروس کیلئے قواعد وضوابط بنائے جائیں گے ۔

ملک میں موبا ئل و مختلف موبا ئل ایپس اور کمرشل بینکوں کی آن لائن ٹرانزیکشن اور رقم منتقلی و وصولی کیلئے قانون بنایا جائے گا ۔ وفاقی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کے تحت منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے تناظر میں قانون کی منظوری دی۔

وفاقی حکومت نے (پی ٹی اے کو) موبا ئل فنانشل سروس قانون سازی کیلئے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پی ٹی اے موبا ئل فنانشل سروس قانون سازی کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرے گا، مذکورہ کنسلٹنٹ انٹرنیشنل ٹیلی کام سروس اور فنانشل سروس کے تحت پاکستان میں موبا ئل فنانشل سروس کیلئے قانون سازی کرنے کیلئے سفارشات تیار کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں