مختلف شہروں میں آٹے کا تھیلا 390 روپے تک سستا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک میں آٹے کی قیمت ساڑھے 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 390 روپے تک سستا ہوگیا، ملتان میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 390 روپے کم ہوئی ہے ۔ملتان میں سب سے زیادہ کمی،کراچی میں 120،لاڑکانہ میں80روپے کم

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں آٹے کا تھیلا 120، لاڑکانہ میں 80 اور بنوں میں 20 روپے سستا ہوا۔ ملتان میں آٹے کا تھیلا 1250 سے کم ہوکر 860، کراچی میں 1320 سے کم ہوکر 1200 اور لاڑکانہ میں 1200 سے کم ہوکر 1120 روپے پر آگیا

تاہم پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، پشاور میں آٹے کا تھیلا 1300، حیدرآباد میں 1280، کوئٹہ میں 1270 اور خضدار میں 1230 روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 870، سیالکوٹ میں 855، لاہور، راولپنڈی میں 860، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں 860 روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں