جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار عمیر پرویز خان نے پارٹی رہنماء ثاقب نعیم کی گرفتاری کی مذمت کر دی

راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز)جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار عمیر پرویز خان نے سابق امیدوار اسمبلی باغ جموں کشمیر پیپلز پارٹی و سابق چیرمین جے کے پی ایس او ثاقب نعیم کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جان کر ریاست کے حالات خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

ثاقب نعیم

آٹا و دیگر اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ حکومت آزاد کشمیر کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔ وقت پر گندم نہ خریدنے کی پاداش میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ ان حالات میں جب کورونا زوروں پر ہے اور پوری دنیا میں حکومتیں عام آدمی کے لیے ریلیف فراہم کر رہی ہیں ایسے وقت میں حکومت آزاد کشمیر عام آدمی کے لیے دو وقت کا کھانا بھی نا پید کرنے کی کوشش میں ہے۔

ایسے تمام اقدامات کی بھرپور مخالفت کی جائے گی اور اس فاشسٹ طرز عمل کو کسی صورت ریاست کا ہتھیار نہیں بننے دیں گے۔ ثاقب نعیم سمیت راولاکوٹ و پونچھ کی دیگر جگہوں پر گرفتاریوں کی پر زور مزمت کرتے ہیں اور حکومت وقت کو یہ باور کراتے ہیں کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے احتجاج اور عوامی طاقت کی راہ ہرگز نہیں روک سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبارات کو اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں