آزادکشمیر میں آئندہ انتخابات کی تیاریاں،نادرا کیساتھ ملکر ووٹرلسٹیں مکمل کرلیں ، چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز) آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی عمل کا سلسلہ شروع دیا گیا. چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی ممبر الیکشن کمشن راجہ فاروق نیاز کے ہمراہ پریس کانفرنس….

چیف الیکشن کمیشنر نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لئے ڈویژنل کمشنر انتظامی افسران الیکشن کمشن کی ہدایات پر عمل کرنے کے بابند ہوں گے۔ ووٹر لسٹوں کو نادرا کے ساتھ مل کر مکمل کروادیا گیا۔

چیف الیکشن کمشن کا کہنا تھا کہ تمام تحصیلوں کی سطح پر انتظامی افسران کو اسسٹنٹ رجسٹریشن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں..چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ
مظفرآباد بیس جنوری سے نو فروری تک نادرا سے حاصل شدہ فہرستوں کو گھر گھر اندارج کا عمل مکمل کیا جائے گا..

انہوں نے کہا کہ دس فروری کو نادرا تصدیق شدہ انتخابی فہرستیں کا مسودہ فراہم کرے گا..23 فروری کو عوام کی جانب سے انتخابی فہرستوں پر اعتراضات داخل کئے جا سکیں گے ..11 مارچ تک انتخابی فہرستوں پر اعتراضات پر سماعت اور فیصلے کئے جائیں گے .. یکم اپریل کو حتمی انتخابی فہرست جاری کی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں