وزیراعظم اور وزیرتعمیرات عامہ آزادکشمیرکھائی گلہ علی سوجل سڑک پر توجہ دیں، قاری محمد صادق

راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز)چیئرمین شباب کشمیر ولفئیر ٹرسٹ، سعودی عرب انجمن نوجوانان کھوڑی چنہ قاری محمد صادق، حیات ترابی نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر اور، وزیرتعمیرات عامہ آزادکشمیر نے یہاں باقی ازادکشمیر میں خوبصورت اور، اعلی میعار کی سڑکیں بنائیں وہاں علی سوجل یونین کونسل اور پکھر یونین کونسل جس کی آبادی ہزاروں میں ہے یہاں آج بھی بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔

کھائی گلہ تاعلی سوجل روڈ براستہ نامنوٹہ ریڑبن کھلی ٹھنڈی، کہوکوٹ ،کس بازار ،قفیرآباد کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے۔ اس روڈسےہزاروں لوگ منسلک ہیں یہ سڑک ستر کی دھائی میں نکالی گئی تھی جس پرآج تک بس ٹاکیاں لگائی جاتی رہی ہیں۔ٹاکیاں لگانے والے بھی پیسےہضم کرتے رہے کسی عومی نمائندے نے اس پر توجہ نہیں دی اس سڑک سے سابق وزیراعظم اور، سابق صدر اورسابق منسٹر اتے جاتے رہے لیکن نظرانداز کرتے رہے ہیں۔ آج مریض اگر اس سڑک پرآئیں تو وہ زیادہ بیمار ہوجائے تو تندرست ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔
علی سوجل یونین اورپکھریونین کی عوام کایہ دیرینہ مطالبہ ہےانجمن نوجواناں کھوڑی چنہ شباب کشمیر اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کھائی گلہ تاعلی سوجل روڈ براستہ نامنوٹہ ریڑبن کھلی ٹھنڈی کہوکوٹ کس بازار فقیراباد کوبھی تعمیرکیا جائے ۔

کھائیگلہ تالسڈنہ وکھائی گلہ علی سوجل روڈاگرنہ تعمیرئی تو اہلیاں مکڑالی دوناسہ پڑکوٹ انہاری چورا باہ نورکوٹ کھوڑی چنہ قینچی کوٹ جبر ٹوپہ پوٹھ ناول ناول کہل پکھودھیر کوٹیری بانی ڈب کس، بازار کہوکوٹ کھیلی ٹھنڈی ریڑبن نامنوٹہ چوکی اپر نامنوٹہ اپر کہوکوٹ شھیدگلہ ڈنہ نمبر چار لوئر تولی بن بہک کھائیگلہ مظفرآباد لانگ مارچ کریں گے اور اس وقت تک اسمبلی کے سامنے دھرنادیںگے جب تک کھائی گلہ علی سوجل روڈ کی منظوری اورٹنڈرنہ ہوجائے۔

انہوں کہاکہ کھائی گلہ تاعلی سوجل روڈ اثارقدیمہ کامنظر پیش کررہی ہےاور کھنڈرات لگ رہی ہے جواس دور جدید میں اہلیاں جبوتہ سے مذاق ہے۔ انہوں سابق، صدر، اور، منسٹر کو بھی کہا کہ اپنے دور میں اقتدار کے نشے میں نہ کر سکے عوام کی اوازکے ساتھ اواز، تو اٹھائیں ورنہ جیسے ضمنی الیکشن میں منہ کی کھانی پڑی تھی ویسے ہی نہ ہوجائے

اپنا تبصرہ بھیجیں