شاہد آفریدی کو کشمیر پریمئیر لیگ میں مظفرآباد ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز۔ مسعود ربانی)شاہدآفریدی کشمیر پریمئرلیگ کی ٹیم مظفرآبادٹائیگرزکے صدر و کپتان مقرر ہوگئے، قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کے پی ایل فرنچائز کے مابین معاہدے پردستخط ہوگئے۔ اسلام آباد میں مظفرآباد ٹائیگرز کے ہیڈآفس کا افتتاح بھی کردیاگیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان جس طرح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں کشمیر پریمئر لیگ بھی کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مظفرآباد ٹائیگر ٹیم کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ کے لئے میری نیک خواہشات ہیں ۔کھیل کے ذریعے ہم لڑنا سیکھتے ہیں اور کھیل ایک مثبت سرگرمی ہے ،کشمیر پریمئر لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ کریں گے۔شاہد آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں بہت سی لیگ کا برینڈ ایمبسڈر رہا اور جتنی خوشی اس لیگ کا برینڈ ایمبیسڈربننے کی ہوئی وہ میں نہیں بھول سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں میں نے بہت ٹیلنٹ دیکہا ہے اور کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں، جب تک اکیڈمیاں نہیں ہوں گی ٹیلنٹ سامنے نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی عزت کی بات ہے میں موجودہ حکومت کے ساتھ ہوں اور عمر گل بھی نوجوانوں کی کوچنگ کریں گے جس طرح آپ نے فائونڈیشن کو سپورٹ کیا مبارکباد پیش کرتا ہوں، کشمیر میں صحت کے شعبے میں بھی کام کروں گا۔

سینیٹر طلحہ محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ کا آغاز صحت مندانہ پروگرام کا آغاز ہو رہا ہے جو ملک میں دہشت گردی رہی اس میں اس طرح کی سرگرمیاں لوگوں کو تفریع فراہم کرتی ہیں ،جب پی ایس ایل کا آغاز ہوا لوگوں کو اندازہ نہیں تہا کہ اس کا جذبہ کتنا ہو گا اسی طرح کشمیر پریمئر لیگ کا بھی جنون لوگ دیکھیں گے۔ لوگ چاہتے ہیں کے ملک میں اس طرح کے ایونٹ منعقد ہوںاب ہر چیز موبائل پر ہو نوجوان کھیلوں سے دور ہوتے جا رہے ہیںصحت مند سرگرمیوں کے کم ہونے کی وجہ سے نوجوان اس طرف جا رہے۔

اس لیگ کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ بھی اجاگر ہو گا۔ مظفرآباد ٹائیگر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور شاہد آفریدی بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہیجو پہاڑوں میں ٹیلنٹ ہے اگر وہ سامنے آگیا تو دنیا کو حیران کر دے گا۔ پہاڑوں کے نوجوان مضبوط ہیں اصل ٹیلنٹ پہاڑوں میں ہے پہاڑوں کے نوجوان اتنے لمبے چھکے ماریں گے دنیاحیران ہو گی۔

عمران خان کا موقف رہا ہے کہ جب تک لوکل ٹیلنٹ نہیں ہو گا ٹیم کامیاب نہیں ہو گیانہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی انسانیت کی خدمت کے لئے بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ یہ خدمات انسان کو بڑا آدمی بناتی ہیں شاہد آفریدی نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں سب جانتے تھے کے شاہد آفریدی نے دل سے کرکٹ کھیلی۔

کشمیر پریمئر لیگ کے صدر عارف ملک نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ شاہد آفریدی مظفرآباد ٹائیگر صدر اور ٹیم کے کپتان ہوں گے۔اس لیگ کا معیار انٹرنیشنل سطح کا ہو گا ۔شاہد آفریدی کشمیر پریمئر لیگ کے برینڈ ایمبیسٹر بھی ہیں حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت ہمارے ساتھ بہرپور تعاون کر رہے ہیں ۔یہ ایک تاریخ ساز کرکٹ لیگ ہو گی۔

مظفر آباد ٹائیگر کے مالک ارشد خان تنولی نے کہا کہ مظفرآباد ٹائیگر سپورٹس کے ساتھ ساتھ کشمیر کا سافٹ امیچ دنیا کے سامنے لائے گی۔مظفرآباد ٹائیگر ایک برینڈ بنے گا۔ ہم کھیلوں کے فروغ کے لئے شاہد آفریدی سے مل کر کام کریں گے۔ آزاد کشمیر میں نوجوانوں کونیٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کریں گے کشمیر پریمیئر لیگ ایک کامیاب ترین لیگ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں