پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے 95 پیسے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (کامرس رپورٹ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 95 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، سمری پٹرولیم ڈویژن کوارسال کر دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔وزارت خزانہ کل وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کریگی۔

ذرائع کے مطابق 16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوسکتی ہیں جس کی سفارشات اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا کی سفارشات کے تحت پیٹرول 11 روپے 95 پیسے اور ڈیزل بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹرلیوی کے حساب سے کیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں