خیبر پختونخوا اسمبلی: کرپٹو کرنسی کیلئے متفقہ قرارداد منظور

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا اسمبلی نے کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

خیبرپختونخوااسمبلی نے صوبے میں ڈیجیٹل کرنسی یعنی کرپٹوکرنسی کے نفاذ کیلیے قانون سازی کامطالبہ کیاہے، پی ٹی آئی کی سمیرا شمس کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی وقت کی ضرورت ہے اس سے متعلق ایک قرارداد پہلے بھی منظور کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے سفارش کی جاتی ہے کہ کرپٹوکرنسی کے نفاذ کیلئے اراکین صوبائی اسمبلی، آئی ٹی کے ماہرین اور شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جس کی سفارشات کی روشنی میں کرپٹوکرنسی کے نفاذ کیلئے قانون سازی کی جا سکے۔ ایوان نے قراردادکی متفقہ منظوری دیدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں