لاہور ائیرپوٹ پر ترکی سے لائی جانیوالی لاکھوں کی چاندی پکڑی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرکے بیرون ملک سے لائی جانے والی بھاری مقدار میں چاندی پکڑ لی۔

کسٹم کلیکٹر ثاقب وڑائچ کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کی چاندی ترکش ائیر لائن کے ذریعے ترکی سے لائی جا رہی تھی۔

ثاقب وڑائچ نے بتایا کہ شک پڑنے پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی جس سے بھاری مقدار میں چاندی برآمد کر لی گئی۔کسٹم حکام کی جانب سے چاندی اسمگل کرنے والے مسافر کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں