بیرسٹر سلطان محمود پی ٹی آئی پبلک سیکرٹریٹ سوہان آفس پہنچ گئے، سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ سوہان اسلام آباد آفس میں قائم پی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹریٹ کادورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کی سینیئر لیڈرشپ کے ساتھ الیکشن کی حکمت عملی اور پارٹی کو متحد رکھنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے نون لیگ اور پی پی پی کے مشترکہ کرپشن بچاؤ اتحاد کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرنے کے لیے پارٹی کو بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن مہم شروع کرنی ہے اور ان جماعتوں کے دوغلی پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا۔

دوسری جماعتوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے لیکن ہم کسی کرپٹ شخص کو پارٹی میں شامل نہیں کریں گے۔

اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان ، سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار محمد اسرائیل خان قاضی, سیکرٹری مالیات ذوالفقار عباسی، سردار مرتضی علی طاہر اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر نائب صدرچودھری اظہر صادق، نائب صدر اور سردار امتیاز خان بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں