سردار تنویر الیاس اور سردار یاسر الیاس سے فلپائین سے آئے کاروباری گروپ کے سربراہ اظہر خان کی تعلیم ماحولیاتو توانائی کے منصوبوں بارے ملاقات

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین و ملک کے معروف کاروباری گروپ سردار گروپ آف کمپنیز کے صدر سردار تنویر الیاس خان اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر سردار یاسر الیاس خان سے فلپائین کے معروف کاروباری گروپ زربز انٹرنیشنل کے چئیرمین سردار اظہر بل خان کی تفصیلی ملاقات ہوئی۔

زربز انٹرنیشنل کے ساتھ منسلک زاہد قریشی کے علاوہ ایمبسڈر فار سوشل چینج سردار غزالی خان سکندر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فلپائینی کاروباری وفد نے پاکستان و آزادکشمیر میں شعبہ تعلیم و ماحولیات کے مسایل کے حل بارے دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد سربراہ سردار اظہر بل خان نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان شعبہ جات میں کام کیا جا سکتا ہے۔ سردار تنویر الیاس خان نے فلپائینی کاروباری گروپ کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور یہ یقین دلایا کہ شعبہ تعلیم اور ماحولیات بارے منصوبوں میں حکومت انکے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں