پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ،بھارت میں کھلبلی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے دوران میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کے تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو جانچا گیا جب کہ شاہین تھری نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں