آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن مہاجرین حلقوں میں جعلی ووٹوں کے اندراج پر برہم ہو گیا

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مہاجرین مقیم پاکستان کے انتخابی حلقہ جات میں جعلی اور ٹمپرڈ شدہ سٹیٹ سبجیکٹس کے استعمال کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے رجسٹریشن آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آر او صاحبان جعل سازی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں .

شاکی حضرات سے گذارش ہے کہ ایسے افراد کے خلاف بمعہ ثبوت متعلقہ آر او صاحبان سے رجوع کریں۔ ایسے افراد جو اس عمل میں ملوث پائے گئے تو انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے افراد کے ساتھ متعلقہ تصدیقی کمیٹی بھی زمہ دار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں