آل پارٹیزحریت کانفرنس اورجموں وکشمیرلبریشن سیل کا بھارتی یوم جمہوریہ کےموقع پربھارتی ہائی کمیشن کےسامنےاحتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)آل پارٹیز حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل میڈیا ونگ کے زیراہتمام بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر انڈین ہائی کمیشن کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں حریت کانفرنس کے قائدین، سیاسی جماعتوں کے راہنماوں سمیت خواتین ،وکلاءاور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ لاکھوں انسانوں کے قاتل ہندوستان کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بڑھتی ہوئی جارحیت،بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اورجمہوریت کی دھجیاں بکھیرنے والے بھارت کا یوم جمہوریہ منانا سمجھ سے بالا تر ہے،

مقررین نے اقوام متحدہ سمیت عالمی ادا روں سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو ان کا تسلیم شدہ حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ مقررین نے پاکستان کی حکومت ، اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ایک پیج پر اکھٹے ہوں اور کشمیر پر ایک قومی پالیسی مرتب کر کے دنیا کو واضح پیغام دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں