بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر ،پی ٹی آئی کی نوجوان قیادت عطاء‌الرحمن عباسی کو اہم ذمہ داری مل گئی

راولپنڈی(سٹیٹ ویوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعدحکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کو پارٹی کو متحرک کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔

اس سلسلے میں سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و ممبر قومی اسمبلی عامر کیانی نے نوجوانوں کی خصوصی ٹیمز کی تشکیل شروع کر دی ۔ خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی اہم نوجوان قیادت کوآن بورڈ کر لیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما عطاء الرحمن عباسی (ترجمان و سیاسی مشیر برائے صوبائی وزیر) کو پارٹی کو گراس روٹ لیول پر متحرک کرنے کیلئے انفارمیشن سیکرٹری شمالی پنجاب مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کی ذمہ داری دیدی گئی ہے۔

پارٹی کے سینئر رہنما انجینئر افتخار چوہدری کے گھر شمالی پنجاب کے کوآرڈینٹرز نوید افتخارچوہدری نے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کے ہمراہ ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں شمالی پنجاب کے انفارمیشن سیکریٹری سمیت ضلع راولپنڈی اور راولپنڈی سٹی کے نامزد عہدیداران کو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں