چولستان جیپ ریلی کے پہلے مرحلے میں محمد علی سلطان فاتح قرار دیئے گئے

بہاولپور (سٹیٹ ویوز، خواجہ تنزیل کوریجہ) سولہویں چولستان جیپ ریلی کے نتائج جاری ، صاحبزادہ محمد علی سلطان فاتح قرار دیئے گئے. صاحبزادہ سلطان نے تین سو پچاسی کلومیڑ کا فاصلہ تین گھنٹے آٹھارہ منٹ میں مکمل کیا۔ مستقل فاتح رہنے والے نادر مگسی دوسرے اور محمد جعفر تیسرے نمبر پر رہے۔ سولہویں چولستان جیپ ریلی میں 40 پری پئیرڈ گاڑیاں شامل تھیں۔ 12 فروری کو 220 کلومیٹر کا پہلا راؤنڈ ہوا.

ہر سال محکمہ سیاحت کی جانب سے انعقاد کی جانے والی پاکستان کی سب سے بڑی جیپ ریلی میں ملک بھر سے گاڑیوں اور ریسنگ کے شوقین افراد کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے جس کے لیے وہ کئی مہینوں پہلے ہی تیاریاں بھی شروع دیتے ہیں۔ رواں برس اس جیپ ریلی میں سو سے زائد ریسرز نے حصہ لیا ہے۔

جمعرات سے شروع ہونے والا یہ مقابلہ قدرے مزید سخت ہوا ہے کیونکہ ٹریک کی لمبائی پانچ سو کلو میٹر تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس جیب ریلی کا ٹریک جنوبی پنجاب کے تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان سے ہو کر گزرتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال گوادر میں 19 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہنے والی آف روڈ جیپ ریلی پاک آرمی اور ایک نجی ادارے کی معاونت سے منعقد کی گئی تھی ، اے آر وائی نیوز آف روڈ ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر تھا، ریلی میں 150 سے زائد ڈرائیورز حصہ لے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں