نقطہ نظر/ کرن عزیر کشمیری

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے

بھارت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی صرف کرنے میں ناکام ہوگیا مودی سرکار کی دہشت گردی پر مبنی کارروائیوں نے بھارت کوعالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بھارت شدید پریشانی کا شکار ہے مقبوضہ وادی کے عوام کی بجائے قربانیوں کے نتیجے میں مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا ہے اہم امر یہ ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے انکار کرکے خطے کے امن کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے اس سلسلے میں برطانیہ نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اس ضمن میں قابل مذمت امر یہ ہے کے بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں آباد مسلمانوں کو اقلیت قرار دے دیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائے مسئلہ کشمیر پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں واضح رہے کہ یورپین ایوانوں میں بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہو رہی ہیں اس سلسلے میں موجودہ صورتحال سے بھارت کو یہ اندازہ ہو جانا چاہئیے کہ آزادی کے متوالوں کو کسی صورت نہیں جھکایا جاسکتا

شہداء کی قربانیوں نے کشمیری قوم کو نیا حوصلہ دیا بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے تاہم مودی سرکار کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کسی صورت کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا اس ضمن میں اہم امر یہ ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے اب سوال یہ ہے مقبوضہ وادی کہ مظلوم و محکوم عوام پر بھارت کا ظلم و جبر آخر کب تک اس سلسلے میں وادی کی خواتین کو بھی بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے اس ضمن میں خواتین کے عالمی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں پندرہ لاکھ بھارتی فوج کو کھلی چھٹی ہے جب چاہے بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار و شہید کرے بھارت کا اصل مقصد یہ ہے کہ کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے روکا جاسکے

بھارتی حکمت عملی کے تحت مقبوضہ وادی میں اپنی مذموم کارروائیوں کو بروئے کار لانے میں مصروف عمل ہے مقصد کشمیریوں کی اصل پہچان مٹانا ہے بھارتی فوج نے حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران بزرگ شہری کو فائرنگ کرتے ہوئے شہید کر دیا اس سلسلے میں وادی کے عوام مودی سرکار کی گھناؤنی کاروائی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں بھارت کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں اس قدر جنون کا شکار ہے کہ برصغیر کی تاریخ مٹا کر نئی تاریخ رقم کرنے کے گھناؤنے منصوبوں پر عمل پیرا ہے خطے میں امن و ترقی کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل میں ہے آبادی میں خوف وہراس کی فضا پھیلا کر کشمیریوں کو خوفزدہ کرنا چاہتا ہے کشمیری آزادی کی منزل تک پرعزم ہیں اپنے حق کے حصول کے لئے پیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہیں

بھارت کشمیریوں کو زیادہ دیر محکوم بنا کر نہیں رکھ سکتا مقبوضہ وادی میں طویل کرفیو کے باعث حالات سنگین رخ اختیار کر چکے ہیں قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے رکھ دیا ہے بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کو نہ روکا تو نتائج بھیانک ہونگے خطے میں امن و ترقی کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل میں ہے وادی کی سنگین صورتحال بین الاقوامی برادری کی توجہ کی متقاضی ہے افسوسناک امر یہ ہے کہ پوری کشمیری سیاسی قیادت بھارتی جیلوں میں قید ہے جبکہ مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے مقبوضہ وادی میں تشدد اور ماروائے عدالت قتل کے واقعات عام ہیں بھارتی ریاسی دہشت گردی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہو سکتی ہے کہ مقبوضہ وادی کے عوام دنیا کے طویل ترین محاصرے میں ہیں بزدل مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کے عزم وہمت کے راستے کی دیوارنہ بن سکے

گزشتہ ایک سال کر عرصہ میں بھارتی فوج نے ہرممکن کوشیش کی کہ ظلم وبربریت کے زریعہ وادی کہ عوام پر زندگی مزید اجیرن کر دی جائے تاہم بے گناہ کشمیریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا کشمیر پر بھارت کے بڑھتے مظالم انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لئے اب سوالیہ نشان نہیں بلکہ منہ پر تماچہ ہے انسانیت سے عاری بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہ مٹا سکی اس سلسلے میں تحریک آزادی کو تقویت ملی آزادی کے جذبے سے سرشار کشمیری اپنے حق کے موقع پر پوری طرح ڈٹے ہوئے ہیں جب کہ مودی سرکار کے مسائل نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے لاکھوں کسان بھارت کی سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے مودی سرکار کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے باعث بھارت شدید بحران کی لپیٹ میں آچکا ہے مودی سرکار کو اب نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے بھارتی چروستم کے باوجود کشمیری اپنے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں