انتظار ختم، سپر لیگ کیلئے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع

کراچی (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے بدھ سے پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، مقابلے کراچی میں20 فروری سے شروع ہوں گے۔

لیگ میچز کی ٹکٹوں کیلئے ویب سائٹ اور ٹیلفون نمبر کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فیملیزکیلئے مخصوص انکلوژرز: حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژر) ، وسیم اکرم (پریمیئم انکلوژر) ، ظہیر عباس، اقبال قاسم اور نسیم الغنی (فرسٹ کلاس انکلوژرز) اور انتخاب عالم انکلوژر (جنرل انکلوژر ) ہوں گے۔

ہفتے کو افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔ اس میچ کے لیے وی آئی پی اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت پانچ ہزار ، فرسٹ کلاس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت چار ہزار، پریمیئم اسٹینڈز کی قیمت تین ہزار جبکہ جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت دوہزار روپے طے کی گئی ہے۔

اتوار کے روز ڈبل ہیڈر میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین میچز بالترتیب دوپہر 2 بجے اور شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں