نکیال میں سیاسی ماحول گرم ،سردار سکندر حیات سے خضرحیات کی ملاقات، اہم فیصلے متوقع

کوٹلی نمائندہ خصوصی (سٹیٹ ویوز )حلقہ نکیال کی سیاست اہم موڑ پر۔ سردار سکندر حیات اور سردار خضر حیات خان کی اہم ملاقات۔ آئندہ چند روز میں اہم فیصلے متوقع۔ تفصیلات کے مطابق سردار سکندر حیات خان کی سردار خضر حیات خان سے ناشتے پر اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، مستقبل میں مل کر چلنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس اہم ملاقات میں سابق وزیر حکومت سردار نعیم خان ،سابق وزیر مال سردار فاروق سکندر، سردار معظم سرفراز، سردار مصدق ایڈووکیٹ اور دونوں خاندانوں کے چند دیگر افراد موجود تھے۔

یاد رہے کہ سردار خضر حیات خان کی سردار سکندر حیات خان سے مسلم کانفرنس کی مشاورتی میٹنگ کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ اس اہم ترین ملاقات کے تناظر میں آئندہ چند روز میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دوسری جانب باوثوق ذرائع کے مطابق ملاقات میں سردار سکندر حیات خان نے جماعت اور برادری کے لوگوں کو اعتماد میں لینے کے بعد آنے والے دنوں میں مسلم کانفرنس کے لیے امیدوار کے نام کا اعلان کرنا ہے

جبکہ ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سردار خضر حیات خان کو ہی مسلم کانفرنس کی جانب سے آمدہ انتخابات میں میدان میں اتارا جائے گا۔ اس سلسلے میں سردار سکندر حیات خان کی ایک دو روز میں چند اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں جس کے بعد یہ اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں