نقطہ نظر/ کرن عزیر کشمیری

سلامتی کونسل پھر ناکام

بھارتی فوج کی دعوت پر یورپی یونین سمیت چوبیس ممالک کے سفیروں کی آمد پر سرینگر سمیت پوری وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی واضح رہے کہ ملکی سفیروں کے وفد کی سرینگر آمد سے قبل فوجی بنکر اور رکاوٹیں ہٹا دی گئی تھی مقصد سفیروں پر یہ تاثر قائم کیا جاسکے کہ مقبوضہ وادی کے حالات معمول کے مطابق ہیں اس سلسلے میں کاروباری مراکز مکمل بند رہے اس ضمن میں پاکستان نے اقوام متحدہ کی توجہ اس اہم امر کی طرف دلائی ہے جس کے تحت عالمی ادارہ بالخصوص سلامتی کونسل دیرینہ مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے

اقوام متحدہ کی خاموشی نا صرف سوالیہ نشان ہے بلکہ کارکردگی سے ظاہر ہے کہ ادارے کا کوئی اپنا وجود ہے ہی نہیں مقبوضہ وادی میں انسانیت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اس سلسلے میں اہم امر یہ ہے کہ مقبوضہ وادی میں اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مشن تعینات ہے مسئلہ کا حل نکالنے میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے نہ صرف کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے بلکہ خطے کے امن و سلامتی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں اس سلسلے میں قابل ذکر امر یہ ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کے نتیجے میں بھارت کو بدترین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اہم امر یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں ناکامی اور جائز کردار ادا نہ کرنا دراصل اقوام متحدہ کی جانب سے برملا ناکامی کا اعتراف ہے مقبوضہ وادی کا منظر مودی سرکار کی مرضی کے مطابق عکاس کیا جاتا ہے منظر کے پس پردہ چھپی بھیانک حقیقت عالمی دنیا پر آشکار ہے بھارت جلتے ہوئے کشمیر کا غلط تاثر دینے کی کوششوں میں مصروف ہے اور مقبوضہ وادی میں سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے میں مصروف عمل ہے اس سلسلے میں اہم امر یہ ہے کہ مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے والے سفارتکاروں اصل حقیقت سے پوری طرح باخبر ہیں

بلاشبہ سفارتکار رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری نگر گئے ہیں کشیدہ حالات کا علم رکھتے ہیں مودی سرکار نے انہیں منصوبہ بندی کے تحت چند منتخب مقامات کا سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دورہ کروایا گیا سفارتکاروں کی جانب سے رواداری کا مظاہرہ حیرت انگیز نہیں بلکہ افسوسناک امر ہے اس سلسلے میں تمام تر وجوہات کے باوجود بھارتی فوج کی دہشت گردی پر مبنی کارروائیوں پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا مودی سرکار کی لاحاصل مشقیں اور جھوٹے بیانیے مسئلہ کی اہمیت کو ذرا بھی کم نہیں کر سکتے سفارتکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بھارت اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگا اس ضمن میں کشمیری پرعزم ہیں اور اسیران کی رہائی کے لیے سراپا احتجاج ہیں

بھارت کے جبری قبضہ سے ریاست کو آزاد کرانے کے لئے پوری طرح متحد ہیں اور آزادی کی منزل قریب ہے اس امر کی صداقت پر بھرپور یقین رکھتے ہیں واضح رہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ادارے کے اچھے کردار کو سراہا بھی ہے اس حوالے سے امن کاروائوں کے بارے میں خصوصی اجلاس سے خطاب پر مندوب نے امن فوجیوں کے تحفظ کے اقدامات پر اقوام متحدہ کی کردار کو سراہا اس سلسلے میں اہم اور تلخ امریہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا مسئلہ کشمیر پون صدی سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے استعواب رائے کا حکم دے چکی ہے جس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا ..

بلاشبہ یہ امر سلامتی کونسل کی اعلی ترین ناکامی ہے بھارت نے اقوام متحدہ کے اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں پہلے استصواب رائے سے انکار اور پھر کشمیر کی خصوصی حیثیت ہی ختم کردی المیہ یہ ہے کہ تمام تر حقائق کے باوجود بھارت ڈھٹائی کے ساتھ مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے پوری وادی لہو لہو ہے عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی ناکامی کا بھلا اس سے بڑھ کر ثبوت کیا ہو سکتا ہے کہ ادارے میں فلسطین کے مسئلے کے حل میں بھی کوئی کردار ادا نہیں کیا اقوام متحدہ کی خاموشی کا بھارت نے خوب فائدہ اٹھایا

اقوام متحدہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی البتہ مسئلہ سرد خانے کی نذر ہونے کے بجائے بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا حالات کی منظر کشی کچھ ایسے ہے کہ بھارت کشمیر کھا چکا ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ بھارت کے گلے میں کچھ اس طرح اٹک چکا ہے کہ نہ اُگل پا رہا ہے نہ نگل پا رہا ہے واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں مکمل طور پر ہڑتال ہے بھارت نے تمام ہتھکنڈے استعمال کر لیے ہیں تاہم مکمل طور پر ناکام ہے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی ناکامی خطے کیامن کے لیے خطرے کا باعث ہے
تحریر کرن عزیز کشمیری

اپنا تبصرہ بھیجیں