میانمار کے مزید 2 جرنیلوں پرپابندیاں عائد

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور امریکا نے میانمار کے مزید دو جرنیلوں پرپابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہےکہ عوام کی رائے کو دبانے والے اور ان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات بھی کیےجاسکتےہیں۔

اس سے قبل یورپی یونین بھی میانمارکے فوجی سربراہوں پرپابندیوں کی منظوری دے چکی ہے۔

خیال رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو فوج نےجمہوری حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پرقبضہ کیا تھا جس کے بعد آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنما گرفتار ہیں جبکہ ملک بھر میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے جس میں اب تک ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں