خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ نے ‌اساتذہ کے احتجاج کی حمایت کردی

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)حویلی کہوٹہ سے امیدوار اسمبلی و سابق چیئرمین زکواۃ آزادکشمیر خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ نے اساتذہ کے احتجاج کی حمایت کی کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ جو نسل نو کی تعلیم و تربیت کرتے ہیں ان کے اپ گریڈیشن کے مطالبات فوری پورے کیے جائیں۔

خواجہ طارق سعید نے کہا کہ استاد کے مقدس پیشے کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے اپگریڈیشن کا مطالبہ فوری منظور کیا جاے ، انہوں نے کہا کہ کیا یہ زیادتی نہیں کہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ استاد سکیل 7سات لے رہا اور جونیر کلرک گریڈ 9 لے رہا ہے اس کی تعلیم اور اس کے عہدے کا تقدس مجروح کرنے سے حکومت کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

استاد کے مقام اور مرتبے کے مطابق عزت و سہولیات دی جائیں، انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو استاد کو عزت دیتی ہیں ، اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کر کے باعزت اداروں میں انہیں واپس کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ٹی ایس حکومت کا بہت اچھا اقدام ہے لیکن معاشرےکے باعزت ترین طبقے کو معاشی دلدل میں پھینکنا قطعی نا انصافی ہےوزیر اعظم کو فوری نوٹس لینا چاہیے تاکہ طلبا کا تعلیمی حرج نہ ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں