نواز شریف پاکستان میں تعمیر وترقی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،احسان الحق شامی ایڈووکیٹ

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)سرپرائز ڈے پر تبدیلی کو سرپرائز دینے پر کشمیری قوم مبارکباد کی مستحق فاروق حیدر کی ولولہ انگیز غیرت مند قیادت پر عوام نے مکمل اعتماد کر کے پیرا شوٹرز کو مسترد کر دیا- چناری اور راولاکوٹ کے عوام نے مہنگائی سرکار کو جس جوانمردی سے بے آبرو کیا اس کی مثال نہیں ملتی – موسم خرابی ایک بہانہ کشمیر پر سودا بازی کرنے والوں کی قسمت خراب ہے آنے والا وقت بھی مسلم لیگ ن کا ہے- نواز شریف پاکستان میں تعمیر وترقی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے لیپہ میں ترقیاتی کاموں کا ماضی سے کوئی موازنہ ہی نہیں –

نوجوان قانون دان احسان الحق شامی نے کہا ہے کہ سرپرئیز ڈے پر آذاد کشمیر کے لوگوں نے تبدیلی سرکار کو بہت بڑا سرپرائز دیا چناری اور راولاکوٹ میں جس جواں مردی سے غیور کشمیری عوام نے تبدیلی کی ہلڑبازی کو بے آبرو کیا اس کی کوئ مثال نہیں ملتی –

سوشل میڈیا پر آگیا چھا گیا ایک مہنہ مہم جوئ اور زین سازی کرنے کے باوجود چناری میں چند گنے چنے افراد کا وفاقی وزرا کے شوق دیدار میں اکھٹا ہونا اس بات کا عملی ثبوت اور واضع دلیل ہے کہ جہلم ویلی کے عوام راجہ فاروق حیدر کی ولولہ انگیز , جرت مند, نڈر اور بے باک قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں – جبکہ راولا کوٹ میں بھی پیرا شوٹرز کی مکمل ناکامی سے یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ آذاد کشمیر کے عوام تبدیلی کے کھوکھلے نعروں اور ہلڑ بازی کے بچگانہ کلچر کو مسترد کرتے ہیں –

انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ آمدہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن آذادکشمیر بھر سے کارکردگی ک بنا پر ووٹ کی پرچی کے ذریعے عوام سے اقتدار کا حق حاصل کرتے ہوئے جاریہ ترقیاتی منصوبوں کا پایہ تکمیل تک پہنچائے گی اور آذاد کشمیر کے عوام الیکشن چوری کرنے والوں کو سبق سکیھائیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں