اسلام آباد :نمل یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں میں تصادم کے نتیجے طالب علم جان کی جازی ہار گیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) اسلام آباد میں بڑا تصادم .نمل یونیورسٹی کے طلباء کی آپس میں لڑائی.عبدالحق نامی ایک طالب علم جان بحق جب کے متعدد زخمیاور کچھ کی حالت تشویشناک،تصادم میں زخمی ہونے والوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے.

جب کے طلباء کا تعلق پختون کونسل اور سرائیکی کونسل سے ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق طلباء کا تعلق پختون کونسل اور سرائیکی کونسل سے ہے. واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ہسپتال اور یونیورسٹی پہنچ چکی ہے.

ترجمان کا واقعے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دوگروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران پانچ لڑکے زخمی اور اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے.ڈیڈباڈی اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.ابتدائی تفتیش میں مقتول عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے سے ہوئی ہے۔

جبکہ وقوعہ کے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںتاکہ جلد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں