کابل: برفانی تودہ مکانات پر گر گیا، 14 افراد مارے گئے

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ایک برفانی تودہ گرنے کے باعث14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع راغستان میں ایک برفانی تودہ مکانات پر گر گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

بدخشاں کے جس گاؤں میں برفانی تودا گرا وہ برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان موجود ہے اور اس علاقے میں برفانی طوفان کا سلسلہ بھی جاری تھا۔

بدخشاں کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ طالبان کے قبضے میں ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم بھاری فوجی نفری کے ہمراہ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے برفانی تودے کے ملبے سے 14 لاشیں نکالیں جبکہ 11 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں