آئل ٹینکر کو حادثہ،ہزاروں لیٹرسویا بین تیل سڑک پربہہ گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد آباد سے داؤد چورنگی جانے والے منزل پمپ کے قریب آئل ٹینکر کو حادثہ، تیل سے بھرا ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ہزاروں لیٹر سویا بین تیل سڑک پر بہہ گیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد بوتلیں،گیلن اور تھیلیاں لیکر پہنچ گئی۔ عوام نے خطرات کے باوجود موقع غنیمت جان کر بوتلیں گیلن اور تھیلیوں کی مدد سے تیل جمع کرنا شروع کردیا۔ یہ سلسلہ گھنٹوں تک چلتا رہا۔

تیل بہنے کے باعث بیشترموٹرسائیکل سوار سڑک پر پھسل کر گرگئے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹینکر کو جائے وقوعہ سے ہٹادیا گیا تاحال سڑک پر آئل موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں